ٹیکس میں اضافہ غیر قانونی سگریٹ مینوفیکچچرزکو بے پناہ فائدہ پہنچانے اور حکومتی محصولات میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا، ترجمان فلپ مورس

ٹیکس میں اضافہ غیر قانونی سگریٹ مینوفیکچچرزکو بے پناہ فائدہ پہنچانے اور حکومتی محصولات میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا، ترجمان فلپ مورس

ٹیکس ادا کرنے والی تمباکو کمپنیوں کے لیے مجوزہ ٹیکس میں بے مثال اضافہ نہ صرف پاکستان میں غیر قانونی طور پر سگریٹ تیار کرنے والی کمپنیوں کو بے پناہ فائدہ دے گا بلکہ اس سے حکومتی محصولات میں بھی نمایاں کمی آئے گی ۔

فلپ مورس پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹیکس ادا کرنے والے سگریٹ مینوفیکچچرز کی فروخت میں کمی اور غیر قانونی / ٹیکس نا دہندہ کمپنیوں کےبزنس میں اضافہ ہوگا جس سے ماضی کی طرح محصولات میں اضافہ ہونے کے بجائے واضح کمی آنے کا امکان ہے۔
مالی سال 20-2019 میں سگریٹ پر FED میں 26 فیصد اضافہ کردیا گیا تھا ۔رواں مالی سال ۲۰۲۲-۲۳ کے دوران سگریٹ پر FEDمیں پہلے ہی تقریبا 25 فیصد اضافہ کیا جاچکا ہے۔
سگریٹ پر FEDمیں مزید 150 فیصد کا حالیہ ہوش ربا اضافہ پہلی سہ ماہی 2022 کے مقابلےمیں صارفین کی جیب پر 250 فیصد سے زیادہ بوجھ ڈالے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --