راجہ سکندر کی کاوشوں سے تاجران کے دو گروپوں میں صلح

راجہ سکندر کی کاوشوں سے تاجران کے دو گروپوں میں صلح

انجمن تاجران ٹرانسفارمر چوک کے سالانہ انتخابات ہر سال ہوتے ہوتے تھے جس میں دونوں گروپوں کے شدید اختلافات کی وجہ سے نہ صرف شدید کشیدگی کا ماحول ہوتا تھا بلکہ جانی و مالی نقصان کا اندیشہ بھی رہتا تھا۔گزشتہ روز ٹریڈرز ونگ کے صدر راجہ سکندر محمود نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ میں صلح کروا دی اور الخدمت چودھری صادق گروپ کے نامزد امیدواران حشام محسن قمر شاہ اور افہام و تفہیم سے بلا مقابلہ منتخب کرنے کا اعلان کر دیا۔تاجران اور علاقے کے اہم شخصیات نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ راجہ سکندر کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے یہ مشکل کام ممکن ہوا۔ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے دو دھڑے جوسالوں سے آپس میں اختلافات کا شکار تھے ان کے اختلافات ختم کروا کے نہ صرف دونوں گروپوں کو یکجا کیا بلکہ بلا مقابلہ پینل بنوایا۔

 

علاقے کی تاریخ میں پہلی بار کری روڈٹرانسفارمر چوک میں بلا مقابلہ پینل بناہے۔اس کا سہرا راجہ سکندر محمود،خالد عباسی،راجہ عمران عمی، کے سر ہے۔راجہ سکندر کے اس احسن اقدام سے علاقے میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔آخر میں راجہ سکندر نے سب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے راجہ سکندر کی خواہش کا احترام کیا اور تاجران اور پارٹی کی بہتری کے لئے آپس کے اختلافا ت ختم کرکے متحد ہوئے،راجہ سکندر نے انہیںتلقین کی کہ دونوں گروپ یکجا اور متحد ہو کر چلیں گے توتاجران کے مسائل بھی حل ہوں گے۔جرگہ میں قیصر کیانی رانا جلیل حسن ملک حامد گوگا بھای چوہدری شبیر فیصل عباسی ندیم ستی اور راجہ مختیار ستی نے شرکت کی

-- مزید آگے پہنچایے --