سعودی عرب کا اپنی پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنےکا اعلان

سعودی عرب کا اپنی پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنےکا اعلان

سعودی عرب  نے اپنی پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنےکا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اتوار کو اعلان کیا کہ رواں سال وہ اپنی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی (Rayyana Barnawi) کو سعودی ساتھی علی القرنی کے ساتھ بین انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کے 10 روزہ مشن پر بھیجے گا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں خلاباز AX-2 خلائی مشن کے عملے میں شامل ہوں گے، عملہ فلوریڈاکےکینیڈی اسپیس سینٹرسےرواں برس کے آخر میں روانہ کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مشن کا مقصد انسانی خلائی پرواز میں سعودی عرب کی صلاحیتوں کو بڑھانا،انسانیت کی خدمت اور خلائی صنعت کی طرف سے پیش کردہ امید افزا مواقع سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ صحت اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے کئی پہلوؤں میں سائنسی تحقیق میں تعاون کرنا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برناوی اور القرنی کے علاوہ، دو اور خلابازوں، مریم فردوس اور علی الغامدی کو بھی مستقبل کے خلائی مشن کے لیے سعودی ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام کے تحت تربیت دی جا رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --