سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہڑتال کرنے والے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وکلاء کا لائسنس ختم کرنا چاہیے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وکلاء کیسے ہڑتال کرسکتے ہیں؟ ایسے وکیلوں کا لائسنس ختم کرنا چاہیے، یہ کوڈ آف کنڈکٹ وکلاء کا اپنا بنایا ہوا ہے جس پرخود عمل نہیں کرتے، ایسے ججزکو بھی ہٹانا چاہیے جو آرڈر پر یہ لکھ رہے ہیں کہ وکلاء ہڑتال پر ہیں۔
جسٹس فائز نے کہا کہ وکیل ہڑتال کیوں کررہے ہیں؟ یہ بھی نہیں بتایا گیا، کیا عدالت وکیل کو گھر سے اٹھا کر لائے؟ جو چاہتا ہے مرضی سے ہڑتال کرتا ہے، ایسے عدالتی نظام کوپھر بند کردیں، پورے سسٹم کو خراب کر کے رکھ دیا ہے، ہر آدمی اپنا اپنا کام کرے تو ملک کا سسٹم بہتر ہوسکتا ہے۔
معزز جج کا کہنا تھا کہ کنڈکٹ کا قانون وکلاء نے خود بنایا ہے، ججز یا پارلیمنٹ نے نہیں، ہم عدالت میں آئین و قانون کے مطابق چلتے ہیں، انصاف اوپر والا کرتا ہے۔