پاکستان انجینئرنگ کونسل کا مئی 2023 میں عالمی ڈینز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

پاکستان انجینئرنگ کونسل کا مئی 2023 میں عالمی ڈینز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

 پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات سے وابستہ صحافیوں کیلئے تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا، پاکستان انجینئرنگ کونسل میڈیا سیل کمیٹی کے رکن انجینئر عبدالحسیب منصوری نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انجینئرنگ کونسل کے اغراض و مقاصد اور خدمات سے آگاہ کیا، وائس چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل(سندھ)مختیار علی شیخ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل مئی 2023 میں کراچی میں عالمی ڈینز(DEANS) کانفرنس منعقد کروانے جارہی ہے، جس میں پاکستان بھر کی انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے ڈینز حضرات شرکت کریں گے، کانفرنس میں 35 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے

 

انہوں نے بتایا کہ پاکستان انجیئر نگ کونسل نے چیئرمین انجینئر نجیب ہارون کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران انجینئرنگ کمیونٹی کیلئے کئی بڑے منصوبوں کا آغاز کیا، ان منصوبوں میں انجینئرز کی آن جاب ٹریننگ، پی ای سی ایکسلینس ایوارڈز، بڑے شہروں میں انجینئرز کیپ اسٹون ایکسپو، فائنل ایئر پراجیکٹس کی فنائنسنگ اور مختلف اداروں اور تنظمیوں کے ساتھ ایم او یوز شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ انجینئرز ٓآن جاب ٹرننگ پروگرام کے تحت دس ہزار بے روزگار انجینئرز کیلئے پیڈ انٹرنشپ کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، فریش انجینئرز کو انڈسٹری میں پیڈ انٹرنشپس کیلئے پاپام، خیبرپختونخواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، این ٹی سی، فیئرگروپ، سیالکوٹ چیمبر، حطار انڈسٹری، آباد، ایس ای سی پی، عثمانی اینڈ کو اور دیگر اداروں کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں

پی ای سی ایکسلینس ایوارڈز کے تحت مختلف شعبہ جات میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے 80 سینئر انجینئرز کو صدر پاکستان کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا گیا، انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری اکیڈمیا لنکیج کے تحت پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے فائنل ایئر پراجیکٹس کی مالی معاونت کی گئی، اس منصوبے کے تحت پنجاب کی جامعات کے 102، سندھ کی جامعات کے 45، کے پی کے 60 اور اسلام آباد کی جامعات کے112 فائنل ایئر پراجیکٹس کا چناو کیا گیا ہے، یہ فائنل ایئر پراجیکٹس ملک کو درپیش مسائل کے حل میں معاون ثابت ہونگے اور انڈسٹری ان پراجیکٹس کی کمرشلائزیشن کیلئے طلبہ کی مدد کرے گی،

صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وائس چیئرمین بلوچستان پی ای سی انجینئر ناصرمجید نے بتایا کہ انجینئرنگ کیپ اسٹون ایکسپو کے ذریعے پاکستان کے بڑے شہروں میں انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کی گئی ہے، کوئٹہ، ملتان، لاہور اور اسلام آباد میں طلبہ کے فائنل ائیر پراجیکٹس کی نمائش کی گئی جس میں انڈسٹری سے وابستہ اعلی شخصیات کو بھی بلایا گیا تھا، جلد ہی کراچی، پشاور میں بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے فائنل ائیر پراجیکٹس کی نمائش کی جائے گی،


پی ای سی وائس چیئرمین کے پی انجینئر اعجاز حسین انصاری نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انجینئرنگ کونسل نے انجینئرز اور کانٹریکٹرز کی سہولت کیلئے نادرا کے ساتھ ملکر بائیو میٹرک سسٹم شروع کیا ہے، جس کے تحت انجینئرز کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دفاتر آنے کی ضرورت نہیں، وہ ملک بھر میں موجود کسی بھی نادرا سینٹر دفتر سے بائیومیٹرک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کمپنیوں کی رجسٹریشن کا تمام عمل آن لائن کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ انجینئرنگ کونسل نے انجینئرز اور ان کی فیملیز کو ڈسکاونٹ فراہم کرنے کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز بھی کیے ہیں.

کنوینئر میڈیا سیل کمیٹی انجینئر محسن علی خان صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن ایکارڈ کے تحت ملائشیا اور ترکی کے بعد پاکستان اسلامی دنیا کا تیسرا ملک ہے جس کی انجینئرنگ کی ڈگری کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، اس موقع پر رجسٹرار پی ای سی انجینئر ناصر خان نے صحافیوں کے سوالات کے مفصل اور جامع جوابات دیئے.

-- مزید آگے پہنچایے --