دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں، بلاول بھٹو

دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں، بلاول بھٹو

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں۔یہ بات انہوں نے کراچی میں میری ٹائم ایکسپو اینڈ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے، سمندری وسائل استعمال کرنے سے آنے والی نسلوں کا فائدہ ہو گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان 85 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے کرتا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے۔وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلوبل وارمنگ جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --