این اے 53 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید سبط الحیدر بخاری نے شاندار ریلی کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیےسینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکنان کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلیے پیپلزپارٹی کا قافلہ سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں سنٹرل سیکرٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹی سے ریلی کی صورت میں الیکشن کمیشن کے دفتر تک گیا اسلام آباد کی شاہرات جئے بھٹو، جئے بینظر اور سبط الحیدر بخاری کے نعروں سے گونجتی رہیں. کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد سبط الحیدر بخاری نے کارکنا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں شاندار جوش و جذبے سے ان کی انتخابی مہم کا آغاز کیا، میڈیا اور کارکنان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور صرف پیپلز پارٹی ہی ان کے مسائل حل کرے گی. خدا کا شکر ہے کہ انہوں نے ہمیں عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا. ان کا کہنا تھا کہ عوام دشمنوں طاقتوں سے مقابلے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اللہ نے مہربانی کی تو انتخابات جیت کر تعمیر و ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز کریں گے.