پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری کا کہنا ہےکہ عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔ایک بیان میں نئیر بخاری نے کہا کہ عارف علوی ریاست کےسربراہ ہیں لیکن حاضریاں زمان پارک میں دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عارف علوی کےماورائے اقدام کو سپریم کورٹ نے ختم کرکے اسمبلی بحال کی وہ اب صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات کھلے دل سے ہوتے ہیں مشروط نہیں ہوتے،عمرانی سوچ کے تحت مقصد حکمرانی اور اقتدار میں بیٹھنا ہو تو معاملات نہیں چلتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک جمع ہونے کے باوجود عارف علوی نے اسمبلی توڑی، عمران دور کی عوام کو دی گئی تکالیف اور مشکلات کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے، مستقبل کو مد نظر رکھ کر انتخابات کا لائحہ عمل بنائیں گے۔