مقبوضہ کشمیر میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کیلئے پوسٹر آویزاں

بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں، ضلع بارہمولہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پوسٹرز آویزاں ہوئے ہیں جن میں لوگوں سے 26 جنوری بروز جمعرات بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

“کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا” اور “بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے” جیسے نعروں کے ساتھ پوسٹرز کو “آزادی کے متوالے” نے دیواروں، پولز اور نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا تھا۔

پوسٹرز میں بھارت کو پیغام دیا گیا کہ کشمیری حق خودارادیت کے اپنے جائز مطالبے کے لیے کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --