راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، شہری خوف و ہراس کا شکار

راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، شہری خوف و ہراس کا شکار

راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور  جرائم پیشہ افراد کھلے عام وارداتیں کرنے لگے۔راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں، پولیس ریکارڑ کے مطابق فرنٹ ڈیسک پر روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد اوسطاً 250 کے قریب ہے جب  کہ مقدمات کے اندراج کے تعداد اوسطاً 100 سے زائد ہے۔

جنوری میں اب تک شہری 165 موٹر سائیکلوں، 32 گاڑیوں ، لاکھوں روپے کے موبائل فونز، نقدی اور زیورات سے محروم ہوئے، رواں ماہ چوری کی وارداتوں میں مزاحمت پر 3 افراد جان سے گئے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز تیز کردیے ہیں، اسٹریٹ کرائم کی نئی لہر سے باخبر ہیں، متعدد جرائم پیشہ گینگز کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --