مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئی ہدایات جاری کردیں

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئی ہدایات جاری کردیں

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی  نے کراچی میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے دکانوں، اسٹالز، بازاروں پر پرائس لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جاری ہدایت سے دکانداروں کو پریشان کرنا مقصد نہیں لیکن قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ضلع میں اشیا کے قیمتوں کی نگرانی کریں اور پرائس کنٹرول کے لیےخصوصی فورس قائم کی جائے۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق  بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ڈپارٹمنٹ کو مکمل طور فعال رکھا جائے، طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اشیاکی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج خود سبزیوں، پھلوں کی فہرست کا جائزہ بھی لیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --