متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کو دیے گئے 2ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے مزید ایک ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے دورے پر جانے والے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ابوظبی میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

اماراتی صدر نے شہباز شریف کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کی قابل قدر خدمات کو بھی سراہا۔وزیر اعظم نے امارات کے دورے کی دعوت پر صدر محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا اور دونوں نے رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ پر تبادلہ کیا اور توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم 2 روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کے پہلے روز آج مصروف دن گزاریں گے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید سے ابو ظہبی کے صدارتی محل میں ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے دبئی میں ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اماراتی سرمایہ کار کمپنیز کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے واحتہ الکرامہ بھی جائیں گےقبل ازیں، وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے تھے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات روانہ ہونے والے اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی شامل تھے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ مطابق وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے بیان میں مزید بتایا کہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کاایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا متحدہ عرب مارات کا یہ تیسرا دورہ ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم کے دورے سے دو دن قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی تھی جس میں عسکری اور دفاعی امور زیر بحث آئے تھے اور دونوں نے باہمی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --