سندھ کی جیلوں سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی، شرجیل میمن

سندھ کی جیلوں سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سندھ کی جیلوں سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ تصویریں سندھ کی کسی بھی جیل کی نہیں، لانڈھی میں بچوں کی جیل ہے ہی نہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر رہنے والی 129 خواتین اور 178 بچے قید ہیں،7 سال سے کم عمر بچوں کو ماؤں کے ساتھ رکھنے کا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈر ٹرائل قیدیوں میں 75 خواتین ہیں، حکومت سندھ وفاق کے کہنے پر ان کو 2 ماہ کی سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --