پی ٹی آئی دہشت گردی کو سپورٹ کرتی ہے، عائشہ گلا لئی

سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی وزیر نے عمران خان پر نیا الزام لگادیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان نے میری بہن کے اسپتال پر اپنے کونسلروں کے ذریعے حملہ کروایا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور اسپتال سے ہمارے کروڑوں روپے کے میڈیکل آلات لے کر چلےگئے، اس معاملے میں ڈی پی او نے بھی تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا دراصل سری لنکا بن چکا ہے، صوبے کو کوئی قرض بھی نہیں دیتا، دوسری طرف دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کو سپورٹ کرتی ہے، سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔عائشہ گلالئی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے منہگائی کی سونامی لاکر عوام سے بدلہ لیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --