آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ، اعظم نذیر تارڑ

آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ، اعظم نذیر تارڑ

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ، آئین میں واضح ہے اگروقت سے پہلے اسمبلیاں تحلیل ہو جاتی ہے تو 90 روز میں الیکشن ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش اور سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، ملک کی معیشت کے لئے آئین کے اندر رہ کر اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو ماورائے آئین قرار دے کر اس ممکنہ قدم کی بھرپور مزاحمت کا اعلان کررکھا ہے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --