وزیراعظم کی جانب سے فردوس جمال کے علاج کیلئے 1 کروڑ کا چیک

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے نامور اداکار فردوس جمال کو کینسر کے علاج کے لیے ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دےدیا۔معروف فنکار خالد عباس ڈار نجی ٹی وی چینل کو  بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک امیر مقام نے فردوس جمال کو ان کی رہائش گاہ پارک ویو سوسائٹی پہنچ کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے فنکار برادری کو امدادی رقم دینا جذبہ خیر سگالی ہے۔خالد عباس ڈار نے کہا کہ فردوس جمال نے کینسر کے علاج کے لیے حکومت سے امداد کی مدد نہیں مانگی تھی لیکن وزیر اعظم کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک دینا ان کی جانب سے رحم دلی کا اقدام ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنے والدگرامی میں کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں ہورہا ہے‘، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔بعد ازاں حکومت کی جانب سے امدادی چیک ملنے پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --