پاکستان کرکٹ ٹیم کا ریڈ بال کرکٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ کافی بہتر ہے، پیر سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 60 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 25 جیتے اور 14 میں اسے شکست ہوئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 21 میچز کا نتیجہ نہ نکل سکا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 643 رنز لاہور میں بنائے، یہ میچ قومی ٹیم نے وقار یونس کی قیادت میں ایک اننگ اور 324 رنز سے جیتا تھا اور اس میچ میں انضمام الحق نے 329 رنز بنائے تھے۔قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ فارمیٹ میں کم ترین اسکور 102 ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہو گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔