محمد عامر ذوالفقار خان آئی جی پنجاب تعینات

محمد عامر ذوالفقار خان کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے محمد عامر ذوالفقار خان کی آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔محمد عامر ذوالفقار خان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے انیسو یں کامن سے ہے۔محمد عامر ذوالفقار ان دنوں ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکو ٹکس فورس کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔محمد عامر ذوالفقار اس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس بھی رہ چکے ہیں۔محمد عامر ذوالفقار خان ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں

محمد عامر ذوالفقار کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہےمحمد عامر ذوالفقار نے 1991 میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔محمد عامر ذوالفقار نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی اوملتان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔محمد عامر ذوالفقار، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومت میں بھی فرائص سر انجام دے چکے ہیں ۔

-- مزید آگے پہنچایے --