کراچی ٹیسٹ، پاکستان شکست کے دہانے پر پہنچ گیا، انگلینڈ کو جیت کیلئے 55 رنز درکار، 8 وکٹیں باقی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے جیت کیلئے دیئے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تیسرے روز میچ ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لئے تھے اور اسے جیت کیلئے مزید صرف 55 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں، جس وقت تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر کپتان بین سٹوکس دس اور بین ڈکیٹ 50 رنز کے ساتھ موجود تھے، قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 216 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 54، سعود شکیل 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ عبداللہ شفیق نے چھبیس، شان مسعود نے چوبیس، اظہر علی نے صفر، محمد رضوان نے سات، آغا سلمان نے اکیس، فہیم اشرف نے ایک، نعمان علی نے پندرہ، محمد وسیم نے دو اور ابرار احمد نے ایک سکور ناٹ آئوٹ بنائے، بارہ رنز فاضل کے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا وہ پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بائولر بھی بن گئے ہیں، ان کے علاوہ جیک لیچ نے تین، جو روٹ اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، انگلینڈ کی دوسری اننگز میں آئوٹ ہونے والے زاک کرالے نے 41 اور ریحان احمد نے دس رنز بنائے، دونوں کو ابرار احمد نے آئوٹ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --