سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے علاقے سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ارسال کیے گئے نوٹس میں او جی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ کمپنی نے 26 جون کو کنوے کی کھدائی کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کیا، جس کے لیے 3 ہزار 400 میٹر کھدائی کی گئی۔ادارے نے بتایا کہ ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.30 ملین کیوبک فٹ گیس مل سکے گی۔

 

مزید بتایا گیا کہ کنویں میں بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد حصہ ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی دریافت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے تیل و گیس کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی، اور یہ او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربنز کو بھی بڑھائے گا۔یاد رہے کہ رواں برس کے اوائل میں کمپنی نے سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو ملک میں گزشتہ 5 دہائیوں سے تیل و گیس کی دریافت و پیداوار کررہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --