بلاول بھٹو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے پاکستان کے ساتھ یکجہتی پر اقوام متحدہ کے مشکور

بلاول بھٹو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے پاکستان کے ساتھ یکجہتی پر اقوام متحدہ کے مشکور

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر Csaba Korösi سے ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی کے بحران اور پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قرارداد کی منظوری پر شکریہ ادا کیا جس میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے وزیر خارجہ کو آئندہ سال مارچ میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی پانی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

-- مزید آگے پہنچایے --