وفاقی حکومت کا نوجوانوں کیلئے دوبارہ لیپ ٹاپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا نوجوانوں کیلئے دوبارہ لیپ ٹاپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

 وفاقی حکومت نے ایک بار پھر لیپ ٹاپ اور بلا سود قرض کی فراہمی کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ پروگرام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت وزیراعظم شہباز شریف لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ ای روزگار، ای لرننگ، لیپ ٹاپ اسکیم اور دیگر پروگرامز پر کام کیاگیا ہے،  4  سالوں میں 5 لاکھ کے قریب لیپ ٹاپ بانٹے گئے اور رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیے جائیں گے جب کہ بلوچستان کے لیے لیپ ٹاپ کوٹہ ڈبل کردیا ہے، اس کےعلاوہ لیپ ٹاپ ٹرانس جینڈرز کو بھی دیے جائیں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے نزدیک نوجوانوں کا روزگار سب سے اہم ہے،  حکومت نے ایک سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزنس اینڈ ایگری کلچر لونز کی تمام اپروولز ہوگئی ہیں، 5 لاکھ سے اوپرکا قرضہ آسان شرائط پرفراہم کیا جائےگا اور  قرضے کا مقصد کاروبار کو فروغ دینا ہے، بچے اس طرح کے کاروبار شروع کریں کہ دوسروں کو روزگارکے مواقع ملیں جب کہ  خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈپارٹمنٹ اسپورٹس بند کردی تھیں، اسے بحال کیاگیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --