جو بائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیے

جو بائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیے

امریکی صدر جو بائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  وائٹ ہاوس کے ساؤتھ ہال میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پردستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، اس موقع پر جو بائیڈن نے بل پر دستخط کیے۔

رپورٹس کے مطابق صدربائیڈن نے امریکی ہم جنس شادی کے قانون کو اہم قدم قرار دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریسپکٹ فار میرج ایکٹ شادی کے حق کی ضمانت نہیں دیتا، ایکٹ کے تحت ریاستوں کو اپنے خطوط پر ہم جنس شادیوں کو تسلیم کرنا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --