بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ (1) ↖
کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا۔
مَلِكِ النَّاسِ (2) ↖
لوگوں کے بادشاہ کی۔
اِلٰـهِ النَّاسِ (3) ↖
لوگوں کے معبود کی۔
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ (4) ↖
اس شیطان کے شر سے جو وسوسہ ڈال کر چھپ جاتا ہے۔
اَلَّـذِىْ يُوَسْوِسُ فِىْ صُدُوْرِ النَّاسِ (5) ↖
جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔
مِنَ الْجِنَّـةِ وَالنَّاسِ (6) ↖
جنوں اور انسانوں میں سے۔