گورنر پنجاب کی وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے اہم ملاقاتیں

گورنر پنجاب کی وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر خزانہ و سابق سینیٹر اسحاق ڈار نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم ،پارٹی اور پوری قوم کی نگاہیں آپ پر ہیں، انشاء اللہ آپ اور آپ کی تجربہ کار ٹیم جلد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالے گی، الحمد للہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں ریکارڈ خسارہ اور بھاری قرضوں کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا، مسلم لیگ ن نے پہلے بھی ملک کو مشکلات اور بحران سے نکالا، ایٹمی دھماکے کئے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے معاشی پابندیوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اب بھی وہی تجربہ کار ٹیم ملک میں معاشی بحران ختم کرنے اور معاشی استحکام لانے کے لیے پرعزم ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --