پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کی طبیعت ناساز ہو گئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ انگلش کرکٹ سکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہوئے جس میں کپتان بین سٹوکس بھی شامل ہیں، بدہضمی کا شکار ہونے والوں میں انگلینڈ کے سات کھلاڑی بھی ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین سٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی سٹیڈیم نہیں آئے۔ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جوائے روٹ پریکٹس کریں گے۔
سارا جہان پاکستان > کھیل > پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس اور کھلاڑی بدہضمی کا شکار