وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کل شام 4 بجے کراچی میں یوم تاسیس کے جلسے کا اعلان کردیا۔پی پی پی رہنما سعید غنی نے نشتر پارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کل ہونے والے یوم تاسیس کے جلسے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ جلسے میں آنے والوں کیلئے جناح گراونڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے عمران خان کو ذہنی طور پر مفلوج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے سیاست کاپتہ نہیں، وہ خودغرض آدمی ہے، پیپلزپارٹی کے مشورے پرعمل ہوا تب ہی سلیکٹڈ سے چھٹکارا ملا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر اسمبلیوں سے استعفی دینا ہے تو لکھ کردیں، ان کی نیت نہیں یہ سارا ٹوپی ڈراماہے، لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔