وزیراعظم کا جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیراعظم کا جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیراعظم شہبازشریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلیفون کیا ہے۔وزیراعظم نے جنرل عاصم منیرکو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پرمبارک باددی اور کہا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کوآپ جیساپیشہ ورانہ قابلیت کاحامل سربراہ ملنااللہ کاخاص فضل ہے، آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن میں مزید اضافہ ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد اور رہنمائی فرمائے۔

ان کا کہنا تھاکہ وطن کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کیلئے ہمارا تعاون آپ کو میسر رہے گا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناؤں کے اظہار اور مبارک پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --