محسن داوڑ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

محسن داوڑ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو  بیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے محسن داوڑ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکا گیا۔

اس حوالے سے محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے، میں جا رہا تھا مجھے روک دیا گیا، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی۔محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں ہے، میں نے بتایا کہ کابینہ نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ فون آیا ہے کہ مجھے نہیں جانے دینا۔

-- مزید آگے پہنچایے --