وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے پنڈی جلسے کو فلاپ قرار دے دیا۔اپنی ٹوئٹ میں بلاول کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کاجلسہ فلاپ ہوگیا، تحریک انصاف کی سیاست اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کوباہر نکالنے اور نئےسربراہوں کی تقرریوں کو کمزور کرنے میں ناکام ہوگئی اور ناکامی کے بعد اب استعفوں کاڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔
بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان پنڈی سے آزادی کا نہیں بلکہ انہیں سلیکٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت کب تک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی؟
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔