فیفا ورلڈ کپ، آسڑیلیا نے تیونس کو شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں آسڑیلیا کی ٹیم نے تیونس کو ایک صفر سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے، آسڑیلیا کی ٹیم جسے معلوم تھا کہ تیونس کے ہاتھوں شکست کے بعد وہ پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو جائیگی نے میچ کے آغاز سے ہی تیونس پر دبائو بڑھایا اور میچ کے 23 ویں منٹ میں ڈیوک نے اپنی ٹیم کیلئے گول سکور کرتے ہوئے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، پہلے ہاف کے اختتام اور پھر فائنل وسل تک آسڑیلیا کی یہ برتری برقرار رہی ، میچ کے دوسرے ہاف میں تیونس کی ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی بہت کوشش کی مگر آسڑیلیا کی دفاعی لائن نے ان کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا، آسڑیلیا نے بھی دوسری جانب میچ میں برتری کو ڈبل کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی، آسڑیلیا کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اب اس کا اگلا میچ سخت حریف ڈنمارک کے ساتھ ہے اور پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کیلئے اسے ڈنمارک کیخلاف شکست سے بچنا ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --