مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لے جانا ہے، فیصل واوڈا

مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لے جانا ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ  ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے، یہ تکلیف دہ معاملہ ہے،اس کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا اور  قریب سے گولی ماری گئی، جب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا فون اور آئی پیڈ نہیں ملا، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار ہیں، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں، ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لے جانا ہے اور عمران خان کو نااہل کرواکے وزیراعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا ہے، عمران خان پارٹی کے اندر سے صفائی کریں، وہ میرے لیڈرتھے، ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،جب بلائیں گے جاؤں گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --