انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رئوف اور امام الحق شامل ہیں۔اس کے علاوہ محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی 18 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --