وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے موسمیاتی نقصانات کے ازالے کے لئے فنڈ کے قیام کو پاکستان اور پوری ترقی پذیر دنیا کیلئے ایک بڑی جیت قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے مصری ہم منصب سامح شکری کو تاریخی COP کی میزبانی پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی انصاف کے لئے یادگار کامیابی اور G77 کی قیادت میں پاکستان COP27 کامیابی کے ساتھ نقصانات اور نقصانات کے ساتھ ختم ہوا ہے جس میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے فنڈ اور مالیاتی انتظامات شامل ہیں۔
جی77 کے سربراہی اجلاس میں پاکساتن نے موسمیاتی انصاف کے حصول کیلئے آواز بلند کی، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑا، جی 77 کی سربراہی کے دوران پاکستان کیلئے موسمیاتی انصاف پر بات کی۔وزیر خارجہ نے پاکستان کی قیادت پر مسلسل حمایت اور اعتماد پر G-77 کے تمام اراکین اور چین کا شکریہ ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں عالمی سطح پر اہم کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی سراہا۔