عمران خان نے 105 ملین روپے مالیت کے تحائف کتنی رقم دیکر اپنے پاس رکھے، مزید انکشافات

عمران خان نے 105 ملین روپے مالیت کے تحائف کتنی رقم دیکر اپنے پاس رکھے، مزید انکشافات

سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزارت عظمیٰ میں ملنے والے 105 ملین روپے مالیت کے تحائف 38 ملین دیکر اپنے پاس رکھے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں احمد بلال کا کہنا تھا الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 160 تحائف ملے، توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 3 سال میں 148 ملین کے تحائف ملے۔

احمد بلال نے مزید لکھا کہ عمران خان نے 55 تحائف مفت اور 53 تحائف 37.9 ملین روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھے۔

سربراہ پلڈاٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے پاس رکھے گئے تحائف کی کل مالیت 104.78 ملین روپے بنتی ہے جبکہ حکومت کو ادا کی گئی رقم تخمینہ شدہ قیمت کا 27 فیصد ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --