گورنر سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

سابق صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جہاں صوبے میں تریقاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا کہ گورنر سندھ نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبے کو درپیش مسائل، سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے اقدامات اور کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حال ہی میں انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم-پی) کے ایک وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران صوبے میں بااختیار بلدیاتی نظام پر بات چیت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --