ویل ڈن پاکستان ٹیم، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے  پر شاباش دی ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جذبہ ،عزم اور نظم و ضبط،ناقابل یقین واپسی، ویل ڈن پاکستان ٹیم !

خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --