آصفہ بھٹو زرداری نے والدین سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے والدین سے اپیل کرنے کے ساتھ پولیو کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رواں سال کے دوران صرف 20 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ سندھ میں جولائی 2020 سے پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسی رفتار سے بڑھتے رہے تو ہمیں نمایاں نتائج دیکھنے کو ملیں گے، حکومت پولیو ورکرز کو آپ کے گھر کی دہلیز پر بھیج رہی ہے، برائے مہربانی ان کے ساتھ تعاون کریں۔