رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا

رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ پاکستان میں بھی سورج گرہن جزوی طور پر دکھائی دےگا جب کہ سورج گرہن یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں دکھائی دےگا۔محکمہ  موسمیات کا بتانا ہےکہ پاکستان میں جزوی سورج گرہن دوپہر ایک  بجکر 58 منٹ پر شروع ہوگا جس کا اختتام 6 بجکر 2  منٹ پر ہوگا جب کہ سب سے زیادہ جزوی سورج گرہن سہ پہر 4 بجے کے بعد ہوگا۔

جزوی اور رواں سال کے آخری سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے ہے ،غروب آفتاب سے قبل گرہن امریکہ میں دیکھا جا سکتا ہے،عالمی وقت کے مطابق سب سے پہلے آئس لینڈ،آخرمیں انڈیا میں دیکھا جائے گا۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا جزوی سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل،جنوبی امریکہ میں دیکھا گیا، جزوی گرہن کے دوران بھی سورج کو براہ راست دیکھنا غیرمحفوظ ہے، اگلا سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا۔یاد رہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔
-- مزید آگے پہنچایے --