عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست  پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا مسترد

عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست  پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست  پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کا جواب میں کہنا ہے کہ اس کیس میں کوئی جلدی نہیں جو آج ہی سننا ضروری ہے۔

عمران خان کی درخواست  پر اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان نے اعتراضات عائد کیے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --