عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے درخواست دائر کی۔عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ عمران خان نااہل ہیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اب رکنِ قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --