موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں، وسیم اختر

موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں، وسیم اختر

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کرکے پچھتا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہر جماعت کی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہماری بھی مجبوریاں ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں مگر ہم سوچتے ہیں کہ انہیں چھوڑ کر کہاں جائیں؟

سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ گورنر ٹیسوری ہمارا ایشو نہیں، ہم اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ جس روز تنگ آ گئے تو موجودہ اتحاد سے بھی نکل جائیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --