صوبہ بلوچستان کے 19 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 24 اکتوبر سے ہوگا

صوبہ بلوچستان کے 19 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 24 اکتوبر سے ہوگا

صوبہ بلوچستان کے 19 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 24 اکتوبر سے ہوگا جہاں ایک کروڑ 7 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی کوآرڈینیٹر برائے ایمرجنسی سینٹر سید زاہد شاہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 5 حساس اضلاع میں 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روزہ پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ سال اپریل سے لے کر اب تک پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور مستونگ کے ریڈ زون اضلاع سے لیے گئے نمونوں میں بھی وائرس کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔تاہم سید زاہد شاہ نے ہمسایہ ملک افغانستان اور صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز میں اضافے پر خبردار کیا کہ ’کوئٹہ میں صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے‘۔واضح رہے کہ پوری دنیا میں صرف تین ممالک پاکستان، افغانستان اور موزمبیق میں پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، رواں سال ان ممالک میں بالترتیب 19، 2 اور 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --