امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے دارالحکومت رالی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تفریحی مقام پر پیش آیا جہاں مسلح شخص کی گولیوں کی زد میں آ کر 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں آف ڈیوٹی پولیس افسربھی شامل تھا، زخمی ہونے والے 2 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے حملہ آورکو گرفتارکر کے مزید تحقیقات کا آغازکر دیا۔