نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں، 33 ہلاک

نیپال کے مغربی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ کاریاں جاری ہے جس  کے نتیجے میں اب تک 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے جنوب مغرب میں واقعے صوبے کرنالی میں مون سون کی شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے سے لے کر اب تک 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 22 لاپتا ہیں جب کہ بڑی تعداد میں شہری زخمی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے ریسکیو کارروائیوں  میں مشکلات  کا سامنا ہے جس کے باعث ہیلی کاپٹر کی مدد لی جارہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --