پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ سکیورٹی کیلئے قطر روانہ

پاک فوج کا سیکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی سیکیورٹی سنبھالنے کے لیے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہو گیا۔واضح رہے کہ 1 ماہ قبل وفاقی کابینہ نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی سیکیورٹی کے لیے قطر اور پاک فوج کے درمیان معاہدے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارتِ دفاع کی سمری کی منظوری دی تھی۔فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022ء تک قطر میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قطر نے پاکستان سے سیکیورٹی کے حوالے سے معاونت کی درخواست کی تھی۔وزارتِ خارجہ اور آئی ایس آئی نے قطر کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے معاہدہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --