وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دارلحکومت برلن پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دارلحکومت برلن پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دارلحکومت برلن پہنچ گئے، بلاول بھٹو اپنی جرمن ہم منصب کی دعوت پر پہلی مرتبہ جرمنی کے سرکاری دورے پر پہنچنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کی حکومتوں اور افراد کےدرمیان روابط کا فروغ ہے، پاکستان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی چاہتا ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دو دہائیوں کے بعد یورپ میں کسی نئے پاکستانی قونصل خانے کا کھلنا دو طرفہ خوشگوار تعلقات کا عکاس ہے، میونخ میں قونصل خانہ عنقریب فعال ہو کر کمیونٹی کی خدمت شروع کر دے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --