اقوام متحدہ کے کانگو میں امن مشن میں تعینات پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہیدحوالدار بابرصدیق یو این امن مشن میں کانگو میں ڈیوٹی پر مامور تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 30 ستمبر کو 6 مسلح حملہ آوروں نے اقوام متحدہ امن مشن پرحملہ کیا اور چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، حوالداربابرکے سر پرگولی لگی اور وہ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار بابرصدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور 35 سالہ حوالدار بابر صدیق شکرگڑھ کے رہائشی تھے۔