حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے 63 پیسے کم کردی۔پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول 12.63 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.13 روپے، لائٹ ڈیزل 10.78 روپے اور مٹی کا تیل 10.19 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہوگئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --