سوکا ورلڈ کپ، پاکستان اور ماریشس کا میچ 3-3سے برابر

، ہنگری کے شہربوڈاپیسٹ میں جاری سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا میچ ماریشس کے خلاف کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے 3گول کرکے میچ ڈرا کر دیا۔ سوکا ورلڈ کپ میں 40 سے زیادہ ممالک حصہ لے رہے ہیں، جس میں پاکستان کو گروپ G میں میکسیکو، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ماریشس جیسی فٹبال کی ٹیموں میں رکھا گیا ہے۔ لیژر لیگ کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیس کے مطابق پاکستانی ٹیم کے حمزہ ابراہیم خان نے کک آف کے بعد پہلے ہی منٹ میں پہلا گول کر کے مخالف ٹیم پر دھاک بٹھا دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے جارحانہ حملے کے انداز کو برقرار رکھتے ہوئے برتری جاری رکھی اور دوسرا گول شبان حسین نے کر کے ماریشس کے خلاف سکور لائن 2-0 کر دیا۔
پہلے ہاف کے اختتام تک سکور لائن 3-1 کے طور پر دکھایا گیا تھا اور پاکستان نے کھیل کی برتری حاصل کی تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں طرف سے جارحیت، پلے کارڈز اور دلائل کا گرما گرم تبادلہ دیکھنے میں آیا۔ ماریشس نے میچ کے دوسرے ہاف میں مزید دو گول کر کے سکور لائن 3-3 کر دیا۔
ٹیم پاکستان کی جانب سے حمزہ ابراہیم خان نے 2 جبکہ شبان حسین نے ایک گول کیا۔ ماریشس کی طرف سے ایم سوبی، جے سارہ، جے ارنیسٹ نے ایک ایک گول کیا۔ فائنل اسکور 3-3 پر طے ہوا جس سے دونوں فریقوں کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا اور لیگ ٹیبل میں ہر ایک کو 1 پوائنٹ دیا گیا۔
ہیڈ کوچ گوہر زمان کے مطابق پاکستان کی تین بیک ٹو بیک سوکا ورلڈ کپ میں شرکت اور آج یہ ہمارے لیے بہت بڑی جیت ثابت ہو سکتی تھی لیکن یہ فٹ بال کا گیم ہے، آخری لمحات تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ گزشتہ دو ورلڈ کپ کے بعد لیگ ٹیبل میں پوائنٹ حاصل کرنے میں ٹیم گرین کے لیے یہ پہلی پیش رفت ہے اور یہ ملک اور وقت کے لیے لمحہ فکریہ اور مضبوطی سے واپس آنے کا لمحہ ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --